اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، سوچا تھا نیا چیف آئے گا تو تبدیلی آئے گی لیکن سختیاں پہلے سے بڑھ گئیں : عمران خان

01:45 PM, 9 Mar, 2023

لاہور: پی ٹی آئی  چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، سوچا تھا نیا چیف آئے گا تو تبدیلی آئے گی لیکن سختیاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جس جماعت کے ساتھ ملک کے عوام ہوں اسے بیساکھیوں کی ضرورت نہیں۔ سیاسی آدمی ہیں ملک میں انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں اور اس کے لیےوہ کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں ۔سوائے چوروں کے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا  کہ بیان چل رہا ہے کہ میں آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے رویے میں ہمارے لیے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ہم پر جنرل باجوہ کے دور میں کیسز بنے۔ اس قبل کبھی سینئر لوگوں پر دوران حراست تشدد نہیں ہوا۔ سوچا تھا نیا چیف آئے گا تو تبدیلی آئے گی لیکن سختیاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا  سپریم کورٹ نے 90 دن میں الیکشن کروانے کا حکم دیا۔ صدر نے بھی اعلان کردیا لیکن ہم انتخابی ریلی کرتے ہیں تو پولیس آ جاتی ہے۔ گاڑیاں توڑیں گئیں۔ واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ نگران حکومت کا کام ہوتا ہے انتخابات کروانا۔ یہ کیسے روک سکتے ہیں۔ اگر الیکشن کروانا ہیں تو انتخابی مہم اور ریلی کے بغیر الیکشن کیسے ہوتے ہیں؟

مزیدخبریں