لاہور ہنگامہ آرائی: عمران خان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں  پر مقدمہ درج

09:19 AM, 9 Mar, 2023

لاہور: گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی اور  پرتشدد واقعات پر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جتھے میں شریک افراد قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے، پی ٹی آئی کارکن عمران خان، حسان نیازی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کےکہنے  پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور  ڈنڈے برسائے جس میں 13 پولیس افسران اور اہلکار  زخمی ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے ان کے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  تحریک انصاف نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذکی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں