لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے مشیر زبیر احمد خان کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں زبیر احمد خان کے گھر کے باہر آ کر رکیں اور انہیں گھر سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئیں۔
سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سابق چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔!!! pic.twitter.com/XZBSX6Sa2a
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 8, 2023
یاد ر ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے بلوچستان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہیں پنجاب لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔
محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانا اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں رشوت لینے کے الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔