لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین بالآخر مان ہی گئے ،جن شرائط پر پرویز الہٰی کو زیر اعلیٰ بنا نا چاہتے ہیں ہم تیار ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری سے ملاقاتوں کے بات اندرونی کہانی سامنے آگئی ، چودھری برادران کاپلان بی بھی منظر عام پر آگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نواز شریف کو دے دیا، آپشن بی کے تحت اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپشن بی کے تحت ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی،ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں سے کہا کہ جن شرائط پر آپ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے ہم تیار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کی قیادت سےآپشن بی پر بات کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے، اسے ختم کرنا چاہتے ہیں، میں گھر کا بڑا ہوں اسی لیے خود چل کر آیا ہوں، ن لیگ کے ساتھ معاملات میں پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔