بنی گالامیں سجے گی بڑی بیٹھک ،ایجنڈا سامنے آگیا ،کون کون شامل ہوگا ؟

08:57 PM, 9 Mar, 2022

اسلام آباد:ایک طر ف جہاں اپوزیشن اتحاد کی ملاقاتیں جاری ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں بلا لیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم  کے دورہ کراچی  سے واپسی پر بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنی گالہ میں اراکان پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کریں گے۔

اجلاس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ جہاں حکومتی رہنما شامل ہونگے وہیں وزیر اعظم گیم چینجر ممبر جن کا تعلق بلوچستان سے ہے انہیں بھی بنی گالہ بلا لیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین ملاقات کرینگے ،جہاں ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔

مزیدخبریں