وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کا اپوزیشن کو بڑا دھچکا ,نمبرز شو کروا دئیے

Fawad Chaudary, PTI, Imran Khan, PTI

اسلام آباد:وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت نے اپوزیشن کیخلاف بڑ اھماکہ کر دیا ،حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ وزیر عظم کو اب بھی 184 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔

وزیر اطلاعات فوادچوہدری اور حما د اطہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ایک دفعہ پھر ناکامی کا سامنا ہوگا ،فواد چودھری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نوازشریف عوام کے لوتے ہوئے پیسے سے ہی اب اراکین کی بولی کی نئی مارکیٹ کھولنے جا رہے ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو این ایف سی کے پیسے سے لانگ مارچ کرتے ہیں ۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا اپوزیشن کو منہ کی کھنا پڑیگی ،یہ وہ ہی عمران خان ہے جس نے پہلی دفعہ پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کا آغاز کیا ،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا حکومت اس تحریک کے بعد زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے گی ۔

فواد چوہدری نے کہا جو عدم اعمتاد لائے ہیں اس کو کامیاب کرنے کیلئے یہ وہ ہی پرانی چھانگا مانگا کی سیاست کرنے جا رہے ہیں ،بولی لگائو اور پھر چھانگا مانگا لے جائو،لیکن اب نہ  تو ان کے پاس چھانکا مانگا ہے اور نہ ہی ممبر بکنے کو تیار ہیں ۔