میرا جسم میری مرضی کے بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے میرا ووٹ میری مرضی کا نعرہ بلند کر دیا 

07:01 PM, 9 Mar, 2022

 اسلام آباد :میرا جسم میری مرضی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی دیوان سچل نے پارٹی بائیکاٹ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ  کر کے ’’میرا ووٹ میری مرضی‘‘کا نعرہ بلند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیوان سچل نے کہاکہ اسلام آباد سے ووٹ دینے آیا کل رات تک کسی نے بائیکاٹ کا نہیں بتایا،انہوںنے کہاکہ میرا یہی نعرہ ہے میرا ووٹ میری مرضی، مجھے پی ٹی آئی نے پہلے ہی شوکاز دیا ہوا ہے۔

دیوان سچل نے کہاکہ میں ہمیشہ پارٹی پالیسیوں پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتا ہوں۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں