وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،ایم کیو ایم نے کیا فیصلہ سنا یا ،اندر کی خبر آگئی 

04:12 PM, 9 Mar, 2022

کراچی :وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت سے وزیر اعظم کی بہت اچھی ملاقات رہی ، ایم کیو ایم قیادت نے وزیر اعظم کے سامنے نہ کوئی مطالبہ رکھا اور نہ ہی کوئی شکوہ کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت سے وزیر اعظم کی بہت اچھی ملاقات رہی، ملاقات میں ہم نے ساری سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ایم کیو ایم ہماری حلیف جماعت ہے ہم ایک دوسرے سے تعاون کرتے آئے ہیں  ہم نے ان کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی وضع کی اور اسے حتمی شکل دی، ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کی ذات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہادر آباد ہمارے گھر آئے ہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں  ایم کیو ایم قیادت نے وزیر اعظم کے سامنے نہ کوئی مطالبہ رکھا اور نہ ہی کوئی شکوہ کیا  ہم ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں بے پناہ عزت سے نوازا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزیدخبریں