لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماءجہانگیر ترین گروپ کے وفد نے حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءپرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری سمیت 6 ارکان پر مشتمل ترین گروپ کے وفد نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں مائنس عثمان بزدار ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
وفد میں شامل نعمان لنگڑیال نے چوہدری پرویز الٰہی کو بتایا کہ ہمارے گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ عثمان بزدار قبول نہیں، انہوں نے اپنے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے ترین وفد کو بتایا کہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کا کوئی فیصلہ پارٹی رہنماﺅں کی مشاورت کیساتھ ہی کیا جائے گا۔