پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ ، مرتضی ٰ وہاب کا ردِ عمل آگیا

پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ ، مرتضی ٰ وہاب کا ردِ عمل آگیا

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں نمبر پورے نہ کرنے کے ڈر سے پی ٹی آئی نے انتخاب سے راہ فرار اختیار کی ۔ جو لوگ کہا کرتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ بلاول بھٹو کے مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت گرانے کے لئے ہم اپنا ہوم ورک مکمل کرکے چل رہے ہیں ، جلد آصف زرداری کی قیادت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجینگے ۔

 ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں نمبر پورے نہ کرنے کے ڈر سے تحریک انصاف نے انتخاب سے راہ فرار اختیار کی ۔ جو لوگ نہ گھبرانے کا درس دیتے ہوہے وہ آج خود گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ لمپی اسکن بیماری سے مرنے والے جانوروں کی لاشوں کو اٹھا ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ محکمہ لائیو اسٹاک کا کام ہے۔

مصنف کے بارے میں