عمران خان کو "ایبسلیوٹلی ناٹ "کہنے کی سزا دی جارہی ہے: شہباز گل

عمران خان کو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو "ایبسلیوٹلی ناٹ "کہنے کی سزا دی جارہی ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوئی اور اس کے بعد مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کی، کچھ حقائق اور پس منظر آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، یہ بات21 جون 2021 سے شروع ہوئی وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ افغان جنگ کو اپنی جنگ نہیں سمجھتے کیا آپ دوسرے ملک پر حملے کیلئے اڈے دینگے عمران خان کو نتائج کا علم تھا لیکن انہوں نے جواب دیا  کہ ہم اڈے نہیں دینگے، اس کے فوراً بعد کچھ چیزیں شروع ہوئیں، مریم نواز کی سفارت کاروں سے ملاقاتیں ہوئی، بلاول بھٹو کے غیر ملکی دورے ہوئے اور اس کے بعد عمران خان کو ہٹانے کی باتیں شروع ہوئیں، ہم نے آزاد خارجہ پالیسی اپنائی جب آپ ایبسلوٹلی ناٹ کہتے ہیں تو اس کی قیمت آپ کو چکانی پڑی ہیں قوم تیار ہو یا نہ ہو عمران خان تیار ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ کل پریس کانفرنس میں بات ہوئی کہ عمران خان نے یوپی یونین اور مغرب کو ناراض کیا عمران خان کسی کو بھی ناراض نہیں کیا سب کو پتہ ہے عمران خان امن کا سفیر ہے لیکن کیا ان کو یہ حق بھی نہیں کہ وہ کہے ہم ہمارے 80 ہزار لوگ مرے آپ نے ہمارا شکریہ تک ادا نہیں کیا افغانستان انخلاء میں ہم نے مدد کی لیکن اپنی پوزیشن برقرار رکھی، عمران خان نے پسے ہوئے افغانوں کیلئے آواز اٹھائی، ان تمام کاموں کے بعد کیسے ممکن تھا کہ عمران خان کیخلاف سازش نہ ہو، سابق حکمرانوں نے کبھی غیرت کے فیصلے کئے ہی نہیں ہیں انہوں نے اپنے بچوں کو جی حضور کہنا سکھایا ہے کہ اگر کسی ملک سے پیغام ملے تو لیٹ جانا ہے، سازش کرنے والا ایک مولوی ہے جس نے کہا تھا کہ حکومت دو کو آپ کہیں گے وہ کریں گے، دورا زرداری ہے جس نے کہا تھا جتنے ڈرون مارنے ہیں مارو، اور تیسرا شہباز شریف ہے، عمران خان نے اس ملک کے لوگوں کو سر اٹھا کر کھڑا ہونے کے قابل بنایا، اپوزیشن نے جو کرنا ہے کرلیں ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں لیکن پھر ہماری باری ہے اپوزیشن بھی تیار رہے۔

مصنف کے بارے میں