لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز نے تحریک انصاف میں مختلف گروپس سامنے آنے پر طنز کرتے ہوئے حکمران جماعت کو وٹس ایپ سے ملا دیا۔
😂😂😂😂😂😂😂😂 pic.twitter.com/x6AJrmhcBS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 8, 2022
سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک طنزیہ ٹویٹ کے ذریعے تحریک انصاف کو نشانہ بنایا ہے ، انہوں نے پی ٹی آئی میں مختلف گروپس سامنے آنے پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ’ تحریک انصاف نہ ہوگئی واٹس ایپ ہوگیا، ہر تھوڑی دیر بعد ناراض لوگ الگ گروپ بنارہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے بعد تحریک انصاف کے اندر ہی عبدالعلیم خان کا بھی نیا گروپ سامنے آیا تھا جس نے ترین گروپ کیساتھ اکٹھ بھی کر لیا جبکہ اب بعد حکمران جماعت تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ میں 10 سے زائد ارکان پر مشتمل ہے جن میں سردار غلام محی الدین کھوسہ، سردار شہاب الدین، کرنل غضنفر عباس، تیمور لالی، اعجاز حسین بندیشہ اور غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔