لاہور: پنجاب کے سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ علیم خان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے علیم خان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے.
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اختر ملک سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کیلئے بلوا لیا ہے۔
صوبائی وزیر اختر ملک نے علیم خان کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر اختر ملک اور علیم خان کی دو روز قبل ملاقات ہو ئی تھی۔