عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 59 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 126 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ 
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 3 ڈالر سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی نئی قیمت 131 ڈالر 15سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ 
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور فی اونس سونا 3 ڈالر 40 سینٹ اضافے کے بعد 2 ہزار 54 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں