اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور عالمی دفاعی نمائش میں شریک ہوئے جبکہ مملکت کے اعلیٰ عسکری حکام کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے اپنے دورے کے دوران کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف سعودی وزارت دفاع کی جانب سے منعقدہ عالمی دفاعی نمائش میں شریک ہوئے اور امریکی سینٹرل نیول کمانڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔
امریکی سینٹرل نیول کمانڈ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی حکام نے خطے میں امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔