جاپان ،اولمپکس 2021 تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا
کورونا وائرس کے خطرے کے باعث حکومت جاپان نے غیرملکی تماشائیوں کے بغیر ہی اولمپکس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ۔
جاپان نے رواں سال میں جولائی میں ہونے سمر اولمپکس اور پیرا اولمپکس بھی غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکومت جاپان کا کہنا ہے کہ عوام کو کئی ممالک میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب غیر ملکی تماشائیوں کی آمد پر تحفظات ہیں۔
حکام کے مطابق توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک بیرون ملک مقیم شائقین کے بارے میں باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اولمپکس کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوگا ، جس کے فوری بعد پیرالمپکس کا آغاز 24 اگست سے 5 ستمبر تک ہو گا۔
جاپانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ جاپانی حکام اولمپکس میں کتنے فی صد تک شامل ہوں گے اس کا فیصلہ اپریل کے آخر تک کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت جاپان نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی ری وئیو کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا ہے ۔ کمیٹی نے تجاویز پیش کی تھیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام کے اجتماعات پر پابندی لگادی جائے لیکن اولمپکس کے انعقاد کے لئے بنائے گئے بورڈنے اس فیصلے پر اعتراض کیا تھا ۔