سپیریئر گروپ کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ، انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی کا درجہ مل گیا

10:28 PM, 9 Mar, 2021

لاہور :سپیریئر گروپ آف کالجز نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا .سپریئر کالج لاہور کو انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی کا درجہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں دی سپیرئیر کالج لاہور ترمیمی بل 2021ء متفقہ طورپرمنظور کر لیا گیا، سپیرئیر یونیورسٹی کا بل مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کیا،پاکستانی عوام کو بہترین اعلیٰ تعلیم کے حصول تک رسائی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں قائم تعلیمی درسگاہ سپریئر کالج لاہور کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ۔

پنجاب اسمبلی میں دی سپیرئیر کالج لاہور ترمیمی بل 2021ء متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا ،بل میں کہا گیا  عوام کی بہترین اعلیٰ تعلیم کے حصول تک رسائی کے لیے سپریئر کالج لاہور کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا.سپیریئر کالج لاہور کو معاشی ترقی ، تحقیق، ترویج اور ریسرچ میں فروغ سمیت ملکی ثقافت میں بہتر کردار ادا کرنے کے لئے یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

واضح رہے تعلیمی فروغ کے لیے حکومت پنجاب کی ایکریڈیشن کمیٹی، ہائر ایجوکیشن پنجاب اور ہائر ایجوکیشن پاکستان پہلے ہی  2010 میں منظوری دے چکی تھی ،حکومت پنجاب کی درخواست پر سپیریئر ترمیمی بل کو منظور کیا گیا ۔

مزیدخبریں