لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل بیٹی کے باپ بن گئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’اللہ نے ہمیں ایک بار پھر اپنی رحمت سے نوازا ہے! زینب بیٹی آخر کار گھر پہنچ گئی ہے اور زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے لمبی، صحت اور پیار سے بھرپور زندگی عطاءفرمائے، ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
Allah has blessed us again with his Rehmah! Baby Zainab is finally home and baby and Mama are both in good health. May Allah bless her with a long and healthy life, full of love n blessings. Ameen. Keep our family in ur duas #babygirl
— Umar Gul (@mdk_gul) March 9, 2021
عمر گل کی جانب سے یہ خبر دئیے جانے کے بعد ان کے ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور زینب کیلئے ڈھیروں دعائیں کرنے میں مصروف ہیں۔