این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا محکمہ تعلیم کا عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ

06:27 PM, 9 Mar, 2021

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 18مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ 18 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے محکمہ تعلیم کا عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق این اے 75 ضمنی الیکشن کے لیے 20پولنگ اسٹیشنوں کاعملہ تبدیل کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر348کاپریذائیڈنگ آفیسربھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 340پولنگ اسٹیشنوں پر19فروری کوتعینات ہونے والاعملہ ہی کام کرے گا۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاخیر سے ملنے پر الیکشن کمیشن نے اس حلقے کا نتیجہ روک لیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) نے این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں