لاہور :محکمہ موسمیات نے وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 5 روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے ،اس کے علاوہ بدھ سے اتوار تک سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا واضح امکان موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ،مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہنے کی توقع ہے ،بدھ سے اتوار تک اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،بدھ سے اتوار تک گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ میں بھی موسم آلودہ رہنے کیساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے اتوار تک ایبٹ آباد، مری، پشاور، چکوال، جہلم، میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے،اس کے علاوہ اتوار تک ڈی آئی خان، بکھر، میانوالی، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے ۔