نومنتخب آزاد سینیٹر عبدالقادر تحریک انصاف میں شامل، وزیراعظم کا خیرمقدم

02:23 PM, 9 Mar, 2021

اسلام آباد : بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرمحمدعبدالقادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔وزیراعظم نے عبدالقادر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سےسینیٹرعبدالقادر نے ملاقات کی۔ بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرمحمدعبدالقادر کا وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر عبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

عبدالقادر کو پہلے بلوچستان سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث ٹکٹ واپس لیا گیا تھا تاہم وہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ کر سینیٹر بن گئے ہیں۔ 

انہوں نے کامیابی کے بعد سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھا وہ کسی سکینڈل کی وجہ نہیں، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ بات کرے، وہ یہاں کے باشندے ہیں۔ 

عبدالقادر جنہیں پہلے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن کارکنوں کے شدید احتجاج اور صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی ناراضگی کے باعث یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ 

عبدالقادر نے بعد میں آزاد حیثیت سے جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کر لیے گئے اور ان کی جگہ بلوچستان سے پی ٹی آئی نے اپنے ایک کارکن سید ظہورآغا کو ٹکٹ جاری کیا۔  

انتخابات سے قبل ڈرامائی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پی ٹی آئی نے بھی اپنے امیدوار کو دستبردار کرا دیا اور پولنگ سے ایک دن قبل وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وفد کے ہمراہ جاکر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو آزاد حیثیت سے کھڑے ان کے بیٹے کو دستبردار کرانے پر راضی کرا لیا تھا۔

مزیدخبریں