چیئرمین سینیٹ الیکشن: مریم نواز کے اسلام آباد میں ڈیرے،لیگی سینیٹرز کو چائے پر بلالیا

01:19 PM, 9 Mar, 2021

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین  کے الیکشن کیلئے   رابطہ مہم تیز ہوگئی ۔ مریم نواز نے تمام لیگی سینیٹرز کو چائے پر بلالیا۔مریم نواز آج شام تمام لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کررہی ہیں لیگی سینیٹرز کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مریم نواز   نے  12 مارچ تک اسلام آباد میں ہی قیام  کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطاق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج شام تمام لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کررہی ہیں ۔ لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی چیک شہزاد فارم ہاوس پر ہوگی ۔نون لیگ کے تمام سینیٹرز کو دعوت نامے بھجوائے دیئے گئے،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی سینیٹرز کو ہائی ٹی میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینیٹرز سے ملاقات میں چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت ہوگی ۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابی مرحلہ کو مانیٹر کریں گی۔ مریم نواز سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کریں گی۔مریم نواز نے اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین کے لیے الیکشن 12 مارچ کو ہو رہا ہے ۔ پی ڈی ایم کی طرف سے اسلام آباد سے نومنتخب سینیٹر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں ۔جبکہ حکومت کی طرف سے دوبارہ صادق سنجرانی ہی امیدوار ہیں۔ 

گیارہ مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں ۔جس کے بعد نومنتخب 48 سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔سینیٹ کے 100 رکنی ایوان میں حکومت کو 47 اور اپوزیشن کو 53 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ حکومت اپنا چیئرمین منتخب کرانے کیلئے کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں