ملالہ یوسفزئی نے پروڈکشن کمپنی بنا لی، امریکی ادارے ایپل ٹی وی سے معاہدہ بھی طے

12:33 PM, 9 Mar, 2021

لندن: نوبیل انعام جیتنے والی پاکستان کی بیٹی ، ملالہ یوسفزئی نے پروڈکشن کمپنی بنا لی ، امریکی ادارے ایپل ٹی وی سے معاہدہ بھی طے ہو گیا ۔

اطلاعات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ایکسٹرا کریکولر کے نام سے پروڈکشن کمپنی بنائی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے میدان میں قدم رکھنے پر بے حد خوش ہیں ، ان کی پروڈکشن کمپنی سماجی مسائل اجاگر کرنے اور مختلف ثقافتوں کو دنیا تک پہنچانے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنائے گی ۔

انھوں نے واضح کیا کہ وہ ڈاکیو منٹریز اور مزاحیہ فلمیں بھی بنائیں گی ، نئے تجربے سے انھیں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ خوشگوار وقت گزارنے کا بھی موقع ملے گا ۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے وہ کافی سرگرم بھی ہیں ۔ واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک ورچوئل تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ اُن کا ادارہ پاکستان ، بھارت ، افغانستان ، نائیجیریا اور برازیل جیسے ملکوں میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کیا جا سکے ۔

مزیدخبریں