ٹوکیو : ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اورلینڈو بلوم اور ان کی گرل فرینڈ گلوکارہ کیٹی پیری کی شادی کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگئی ہے۔
43 سالہ اورلینڈو بلوم اور 35 سالہ کیٹی پیری نے رواں برس جون میں ٹوکیو میں شادی کرنی تھی جس کیلئے 150 مہمانوں کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی تھی تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے یہ شادی ملتوی کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گلوکارہ کیٹی پیری حاملہ ہیں اور بہت جلد پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں، ان کی خواہش تھی کہ وہ حمل کی حالت میں شادی کریں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی ہے۔