اسلام آباد: پاکستان کی نامور اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری مضبوط قدموں پر کھڑی ہے اور یہ مزید بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
لیلیٰ زبیری نے کہا کہ پاکستان بہترین ڈرامے بنا رہا ہے میری کوشش رہی ہے کہ ہر کردار کو اچھے طریقے سے نبھاﺅں ۔ لیلیٰ زبیری نے کہا کہ میرے کئی ڈرامے اس وقت آن ائیر ہیں اور عوام ان ڈراموں کو پسند کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی کامیابی میں فنکاروں کا انتہائی اہم کردار ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ٹی وی انڈسڑی مضبوطی سے اپنے قدموں پر کھڑی ہے ۔