فیروزخان کے فیصلے کی قدر کرتی ہوں، حمائمہ ملک

فیروزخان کے فیصلے کی قدر کرتی ہوں، حمائمہ ملک

اسلام آباد :اداکار حمائمہ ملک نے کہاکہ وہ بھائی اداکار فیروزخان کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اداکار فیروزخان کے شوبز چھوڑ دینے پر بہت خوش ہیں اور  یہ ان کی فیملی کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کے گھر کے فرد نے صراط مستقیم کو چنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بھائی قابل فخر ہے ۔ یاد رہے اداکارہ فیروزخان نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی دینی خدمات کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں۔