گلگت بلتستان، مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق

10:56 AM, 9 Mar, 2020

گلگت: روندو کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان گلگلت  بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ مسافر کوسٹر جس مقام پر گری وہاں قریب ہی دریائے سندھ بہتا ہے البتہ دریا میں پانی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کوسٹر کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں