کراچی : اسلام آباد یونائٹڈ کے بلے باز ڈیل پورٹو نے پاکستانی سرزمین پر اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے پاکستان میں کھیلے جانے والے دوسرے راونڈ کے لاہور قلندر کیخلاف میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے بلے باز ڈیل پورٹو نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 48 گیندوں پر سنچری سکور کر دی ۔
پورٹو نے چھکوں اور چوکوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے لاہور قلندر کے باولرز کی خوب دھلائی کی ، قلندر کا کوئی باولر پورٹو کے سامنے نہ ٹک سکا۔
ڈیل پورٹو نے 60 گیندوں پر 117 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔