چودھری براردران کا حکومت سے عدم تعاون کا اشارہ

06:47 PM, 9 Mar, 2019

لاہور: تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق  میں مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے پر احتلافات شدت اختیار کر گئے ۔ اتحادی جماعت نے  پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ،چودھری شجاعت اور نعیم الحق کی ملاقات میں مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل  کرنے کا  فارمولہ طے پایا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آسکے جس کے باعث دونوں جماعتوں  میں اختلافات پایا جاتا ہے ۔ مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ وفا ہوتا نظر نہیں آ رہا ۔ 

شجاعت حسین اور نعیم الحق میں کابینہ کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا جبکہ  پرویز الہی کی جانب سے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے 2 روز قبل اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا۔

 

مزیدخبریں