عدنان سمیع نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے بھارت کے حق میں بیانات دینا شروع کر دئیے

09:54 AM, 9 Mar, 2019

ممبئی: گلوکارعدنان سمیع نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے بھارت کے حق میں بیانات دینا شروع کر دئیے۔

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ میں بھارت کا فرمانبردار شہری ہوں اور میں نے بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔

عدنان سمیع نے بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ عدنان سمیع کو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ بناکر پیش کردیا جس کے بعد پاکستان کے سابق گلوکار کیلئے بھارت میں رہنا بھی مشکل ہوگیا۔

مزیدخبریں