رانچی:بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں آسڑیلیا نے بھارت کو 32رنز سے شکست دے دی ،عثمان خواجہ کا سرجیکل سٹرائیک،بھارت ٹیم کو ہار کی ٹوپی پہنا دی کھیل سے کھلواڑ پر شائقین کرکٹ کو آئی سی سی کے ایکشن کا انتظار ہے گا۔ آسٹریلیا کے 313رنز کے جواب میں بھارت سورما صرف 281رنز پر ڈھیر ہو گئے۔
فوجی ٹوپیاں پہننے بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے ہار کی ٹوپی پہنا دی ہے۔ آسٹریلیا پہلے کھیلتے ہوئے 313رنز کا ہدف کے جواب میں بھارتی سورما 281بنا سکے۔ پاکستانی نڑاد عثمان خواجہ نے بھارتی بولرز پر سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 104رنز بنائے۔انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کینگروز کھلاڑیوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
اوپنرز بلے باز فنچ اور عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین بالرز کی خوب درگت بنائی۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 104، فنچ 93، میکسویل 47 اور سٹوانس نے 31 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔ انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو واحد گیند باز تھے جنہوں نے اچھی بالنگ کی اور مخالف ٹیم کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم میدان میں اتری لیکن کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ویرات کوہلی نے 16چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی 41ویں سنچری بنائی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کمنز، رچرڈسن اور زامپا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیون کے حصہ میں صرف ایک وکٹ آئی۔ یوں آسٹریلیا نے انڈیا کو سیریز کے تیسرے میچ میں 32 رنز سے شکست دیدی۔