دبئی: مخیر حضرات نے پاکستانی شہری کو آزادی دلا دی

09:00 PM, 9 Mar, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں مخیر حضرات نے مل کر دیت کی مد میں ایک لاکھ درہم ادا کرکے پاکستانی شہری کی جان بچا کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 7 ماہ قبل راس الخیمہ کی پولیس نے قتل کے الزام میں حاجی نامی پاکستانی شہری کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کرکے کسی سے ملاقات کرنے گیا تو اس دوران ایک شخص ٹرک کے نیچے لیٹ کر سوگیا، جس کے بارے میں اس کو علم نہیں تھا۔ اس نے واپس آکر جب ٹرک چلا تو ٹرک کے نیچے سویا ہوا شخص ٹائروں نیچے آکر مارا گیا۔

40 سالہ پاکستانی شخص کو قتل غیر عمد پر قصاص اور واقعے پر جرمانہ ادا کرنے تک قید رکھنے کا حکم سنایا گیا، جو وہ ادا نہ کر سکا، اس حوالے سے جب اخبار میں خبر شائع ہوئی تو کچھ مخیر حضرات نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 لاکھ درہم دیت اور 4 ہزار جرمانے کی رقم ادا کرکے ملزم کو قید سے رہائی دلا دی۔

مزیدخبریں