مریم نواز حادثاتی سیاستدان ہیں ، تنقید عمران خان پر کر رہی ہیں:فواد چودھری

08:09 PM, 9 Mar, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک حادثاتی سیاستدان ہیں اور تنقید عمران خان پر کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے مریم نواز اور نواز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز حادثاتی سیاستدان ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز وہی پرانا راگ الاپ رہے ہیں کہ کیوں نکالا ، آپ کی غیرقانونی پراپرٹی نکلی ، اکائونٹس نکلے ، بیٹے کے اکائونٹ سے اربوں روپے نکلے ، اس وجہ سے آپ کو نکالا۔

مریم نواز آپ کے والد نے آپ کو پارٹی ، پیسہ ، سیاست سب بنا بنایا دیا ہے ، اس سب کا جواب دیں ۔

مزیدخبریں