اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت کیوں دی؟ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

06:34 PM, 9 Mar, 2018

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی لیکن اب اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نوازش پیرزادہ نے اسحاق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار احتساب عدالت سے مفرور ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے حقائق کو نظر انداز کیا۔ قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں