نئی دہلی: سوشل میڈیا کی بدولت راتوں را ت شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریا پراکاش انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ کیلئے 8 لاکھ بھارتی روپے لے رہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پریا پراکاش ورئیر اس شہرت کا خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں اور انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ کیلئے 8 لاکھ بھارتی روپے لے رہی ہیں۔ کسی بھی اداکارہ کیلئے پہلی فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اتنا مشہور ہو جانا اور صرف ایک پوسٹ کے بدلے لاکھوں روپے ملنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ صرف ایک دن میں ان کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ کو چھ لاکھ لوگوں نے فالو کیا جس پر وہ امریکی ٹی وی سٹار کیلی جینر اور فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گئیں جبکہ اس وقت انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہے۔