دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اب تک اپنے تمام کھیلے گئے 6 میچز میں ناکام رہی ہے اور ساتویں میچ میں کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرامید ہیں، تاہم انہوں نے لاہور قلندرز کے مداحوں کے لئے پیغام بھی جاری کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میکولم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 3 میں نتائج خراب رہے ہیں لیکن شائقین کرکٹ کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،باقی میچوں میں اچھا کھیل پیش کریں گے اور اس سیزن کا اختتام مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔
Results have been poor for us @lahoreqalandars this year, but we appreciate all of our fans support. We will keep fighting and striving for results to finish this season with some positives.
— Brendon McCullum (@Bazmccullum) March 9, 2018
واضح رہے کہ ملتان سلطانز اب تک کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے اپنے 7 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔