اصولوں اور آئین کی پاسداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا:چیئرمین سینیٹ

05:35 PM, 9 Mar, 2018

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ 2015 میں اثاثے ظاہر کیے تھے اور آج کے اثاثوں کا موازنہ کر لیں ، اصولوں اور آئین کی پاسداری میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ 2015 میں اپنے اثاثے ظاہر کیے تھے ، آج کے اثاثوں کے ساتھ موازنہ کرلیں ۔

رضا ربانی نے کہا کہ اصولوں اور آئین کی پاسداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، پارلیمان کی بالادستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، چھوٹے سے سیاسی کارکن کی حیثیت سے سیاست کا آغاز کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ جب منصب سے ہٹوں گا تو اپنے اثاثے ظاہر کروں گا، بحثیت چیئرمین سینیٹ پہلے اجلاس میں بھی اثاثے ظاہر کیے تھے ۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے پارلیمان کی بالادستی اور اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ کبھی نہیں کیا کیونکہ منصب آنی جانی چیز ہے، آخر میں کردار اور اصول رہ جاتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے الوداعی خطاب میں تمام سینیٹرز اور خاص طور پر لیڈر آف اپوزیشن چودھری اعتزاز احسن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے ہاؤس چلانے میں میری مدد اور معاونت کی۔

مزیدخبریں