اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) کی طرف سے اپنے مسافروں کو تحفے تحائف دینےکا سلسلہ جاری ہے ۔موسم بہار کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کےلیے پی آئی اے عملے کےارکان کی طرف سے مسافروں کوتحائف اور پھولوں کے گلدستے دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے -304 میں ائیر ہوسٹس اور عملے کے دوسرے ارکان نے مسافروں میں "موسم بہار " کی خوشی میں تحائف تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں :- بچا کھچا کھانا کھانے والی ائر ہوسٹس کے ساتھ ائر لائن انتظامیہ کا ایسا سلوک کہ ۔۔۔
یہ بھی پڑھیں :- کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کے سب اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے
اس دوران حدیقہ کیانی کا گانا "بوہے باریاں " بھی لگایا گیا ، پھولوں کے گجروں اور دیگر تحائف کے ساتھ مٹھائی بھی مسافروں میں تقسیم کی گئی ۔پی آئی اے حکام کے مطابق سپرنگ فیسٹول کا آغاز ہوچکاہے ۔ یہ تمام اس جیسی تقریبات پورا مہینہ جاری رہیں گی ۔
موسم بہار کے موقع پر پی آئی اے کے مسافروں کو بہترین پیشکش بھی کی جارہی ہیں ۔پرواز کے دوران مسافروں میں تحائف تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔ جس کو اپلوڈ ہونے کے بعد لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے پی آئی اے کی طرف سے ایسے اقدام کو سراہا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں :۔