متحدہ عرب امارات میں خواتین کی" میٹرنٹی "چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا

12:13 PM, 9 Mar, 2018

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے کی تمام کمپنیوں نے نوزائیدہ بچے کی پیدائش پر خواتین ملازمین کو پہلے سے زیادہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 45 دن کی بجائے 90 دن کی  میٹرنٹی چھٹیاں لے سکتیں ہیں ، واضح رہے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو میٹرنٹی چھٹی کی مد میں 90 چھٹیاں ملنے کے قانون پر پچھلے سال مارچ سے علمدر آمد شروع ہو گیاتھا۔

تاہم نجی شعبے میں رواں سال اس بارے میں فیصلہ کیاگیاہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:-متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاکستانی خاتون پھل فروش کی مدد کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو 45 دن کی چھٹیاں ملیں گی جن کی تنخواہ بھی انہیں ادا کی جائیگی ۔جبکہ سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو 90 دن کی چھٹیاں ملیں گی ، متحدہ عرب امارات کی طرح کینڈا میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ چھٹیاں دینے کے پروگرام پر عملد رآمد شروع ہو گیاہے ۔اور کینڈ ا میں ایک سال کے دوران 55 فیصد انشورنس پر چھٹیاں ملیں گی جبکہ 18 ماہ کی چھٹیا ں کرنے پر تنخؤاہ کا 33 فیصد ملے گا۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں 2016 تک خواتین کو صرف 45 چھٹیاں ملتی تھیں تاہم یو اے ای کے حکمران کی کوششوں او رخواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی خواتین کی کوششوں سے میٹرنٹی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں :- گھریلو جھگڑوں سے تنگ اماراتی بیوی نے شوہر کے موبائل سے خود کوطلاق کا پیغام بھیج دیا

اب قانون کے مطابق نجی اداروں کی خواتین 90 دن کی میٹرنٹی چھٹیاں بمعہ تنخواہ لے سکتیں ہیں ، جبکہ 90 دن کے بعد مزید 90 دن کی چھٹیاں لے سکتیں ہیں مگر ان میں تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جائیگی ۔ واضح رہے یہ چھٹیاں پہلے صرف 30 دن کے لیے دی جاتیں تھیں ۔ 

مزیدخبریں