پیرس جیکسن کی مداحوں کو تصویریں ایڈٹ نہ کرنے کی درخواست

10:54 AM, 9 Mar, 2018

کیلیفورنیا:معروف آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے مداحوں کو درخواست کی ہے کہ ان کی تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ(ایڈیٹنگ) نہ کی جائے اورکیونکہ وہ جو ہیں جیسی ہیں اسی میں خوش ہیں۔

ڈیل میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ پیرس جیکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے دردمندانہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ”مداح میرے لئے جو بھی کرتے ہیں میں اس عمل کو سراہتی ہوں مگر میرے لئے یہ بات پریشان کن ہے کہ لوگ میری تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے میری جلد(سکن) کے رنگ کو ہی تبدیل کردیتے ہیں“۔

پیرس جیکسن نے مزید کہا کہ میرے چہرے اور جلد کے ساتھ برائے مہربانی یہ کام کرنا بند کریں اور میری جلد کو نہ تو وائٹ کریں اور نہ ہی گہرا جس سے جلد مزیدکا رنگ ملا جلا نظر آئے کیونکہ میں جیسی ہوں اور جو ہوں اسی کے ساتھ خوش ہوں۔

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلمی ستاروں کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے تبدیل نہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی ہالی ووڈ اداکارہ بیونسے اور ریحانہ بھی اس عمل کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں