جدہ : وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیم نے موبائل فون مرمت کی خفیہ ورکشاپ میں کام کرنیوالے متعد د غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔
الریاض اخبار کے مطابق وزارت محنت کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے شمالی علاقے میں غیر ملکیوں نے غیر قانونی طورپر موبائل فون مرمت کرنے کی ورکشاپ قائم کی ہوئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی وزارت کی تفتیشی ٹیم نے ورکشاپ کی نگرانی شروع کر دی جب وہاں کام کرنے والے پہنچ گئے تو ٹیم نے چھاپا مارکر تمام افراد کوگرفتار کر لیا ۔ ٹیم کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ موبائل سیکٹر میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب نے دکانوں پر 100 فیصد سعودائزیشن کے لیے تیاری کر لی
خلاف ورزی کرنے کو والوں قید وجرمانے کے بعد ملک بدر کیا جاتا ہے ۔ ملزمان نے ایک گودام میں خفیہ طور پر موبائل ریپیئرنگ ورکشاپ قائم کی ہوئی تھی جہاں 14 غیر ملکی کام کرتے تھے ۔ ورکشاپ باہر سے مکمل طور پر بند تھی۔ اندر جانے کیلئے چھوٹی کھڑکی بنائی ہوئی تھی ۔ ورکشاپ میں مختلف برانڈ کے موبائل کے اسپئیر پارٹس اور دیگر آلات موجود تھے جہاں غیر ملکی کارکن چھپ کر آتے اور خفیہ ورکشاپ میں کام کرتے تھے ۔ اس حوالے سے وزارت محنت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل سیکٹر میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو مرحلہ وار نافذ کی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب محکمہ ٹرانسپورٹ میں بھی سعودائزیشن لاگو ،پاکستانی ملازمین پریشان
حتمی پابندی عائد کرنے سے قبل غیر ملکی کارکنوں کو متعدد بار مہلت دی گئی تھی ۔ موبائل سیکٹر کو مکمل طور پر سعودیوں کیلئے مخصوص کیا گیا ہے اس میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف باقاعدہ سزائوں کا اعلان کیا گیا ہے خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے سزائوں سے نہیں بچیں گے ۔