شین واٹسن نے پی ایس ایل سیزن 3 کا انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

 شین واٹسن نے پی ایس ایل سیزن 3 کا انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی شین واٹسن نے آج کراچی کنگز کے باولرز کی خوب پٹائی کی اور 90 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس کے بعد وہ پی ایس ایل سیزن 3 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق شین واٹسن نے 58 گیندوں پر 5 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جس کے بعد شین واٹسن نے اب تک پی ایس ایل تھری میں مجموعی طور پر 262 رنز بنا لیے ہیں ۔

میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر انہیں حنیف محمد کی کیپ یہ اعزاز حاصل کرنے پر پیش کی گئی جبکہ مین آف دی میچ کا اعزاز بھی شاندار اننگ کی بدولت ان کی جھولی میں آ گرا ۔ ان کے علاوہ اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر کیون پیٹرسن کو سمارٹ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔