بھارت میں مسیحی خیراتی ادارے پر پابندی پر امریکا کو تشویش

بھارت میں مسیحی خیراتی ادارے پر پابندی پر امریکا کو تشویش

نیو یارک: امریکا نے بھارت کی حکومت کی جانب سے مسیحی خیراتی ادارے پر ملک میں کام کرنے پر پابندی کے اقدام پر تشویش کا اظہارکیاہے۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے امریکی خیراتی ادارے کمپیشن انٹرنیشنل پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ تنظیم ہندووں کو زبردستی عیسائی بنانے کیلئے فنڈز فراہم کررہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بھارت میں کمپیشن انٹرنیشنل جیسے اداروں پرپابندی پر ہمیں تشویش ہیں۔

یہ ادارہ بھارت میں غریب اورپسماندہ کمیونٹی کیلئے کام کررہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس معاملے پر بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جائیگا اورہم بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب کمپیشن انٹرنیشنل نے بھارتی الزامات کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں