ویوک اوبرائے کا تیزاب گردی کی شکار لڑکی کو نئے گھر کا تحفہ

10:48 PM, 9 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکار نے عالمی یوم خواتین پر تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون لتا کو ایک نیا گھر تحفہ میں دینے کے ساتھ اسے اپنی کمپنی میں ملازمت بھی دی ہے۔ ویوک اوبرائے سوشل ورک کرنے کے حوالے سے بالی وڈ میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ویوک نے کہا کہ میں پہلی بار لتا سے اس وقت ملا تھا جب وہ ملازمت کے حصول کیلئے میرے پاس آئی تھی۔ وہ ایک انتہائی ذہین لڑکی ہے اور اس کے ٹیلنٹ نے مجھے بہت متاثر کیا تھا۔ اسے میں اپنی کمپنی میں ملازمت دے چکا ہوں اور ویمن ڈے پر اسے ایک گھر تحفہ میں دیا ہے۔

میں اپنی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون ملازمین کیلئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

مزیدخبریں