کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے انہوں نے پورے کراچی نہیں چند مخصوص یونین کونسلوں کی صفائی کا وعدہ کیا تھا، ساتھ ہی مسائل بھی بتائے تھے، پیپلز پارٹی کے 8 سالہ دور اقتدار کا گند ہے صاف کرنے میں وقت تو لگے گا، یہ فنڈز بڑھاتے نہیں جو ہیں وہ کاٹ لیتے ہیں، انہوں نے لاڑکانہ کیلئے کچھ نہیں کیا، کراچی کیلئے کیا کریں گے، میڈیا لوگوں کو یہ بھی بتائے کہ سیوریج اور کچرا اٹھانا ان کی ذمہ داری نہیں۔