آدتیہ چوپڑا کا فاطمہ ثناءشیخ کو کاسٹ کرنے کے سے انکار

10:14 PM, 9 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: ہدایتکار اور فلمساز آدتیہ چوپڑا نے ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں ”دنگل گرل“ فاطمہ ثناءشیخ کو کاسٹ کرنے کے سے انکارکر دیا۔

سنیما انڈسٹری کے 2 بڑے اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے لیکن فلم میں ہیروئن کے کردار کے حوالے سے بہت سی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بالی ووڈ ہدایتکار اور فلمساز آدتیہ چوپڑا نے فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں ہیروئن کے کردار کےلئے ”دنگل“ گرل فاطمہ ثناءشیخ کو کاسٹ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ عامر خان کے ساتھ رومانوی جوڑے کے طور پر موزوں نہیں ہیں۔

مزیدخبریں