دبئی : دبئی تا ابوظہبی دنیا کا منفرد ترین ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ پیش کردیا گیا جس کے تحت ان دونوں ریاستوں کے درمیان زمینی سفر بوئنگ 747 طیارے کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ہوگا اور سفر محض 12 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔
اس حیران کن اور دلچسپ منصوبے کے بارے میں آگاہی ہائپر لوپ کے چیف ایگزیکٹو نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی مڈایسٹ ریل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اس انوکھے پراجیکٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھائیں جو صحرا نیوڈا میں تکمیل کے مراحل میں ہے اور یہ تصاویر اس سے قبل کبھی منظر عام پر نہیں آئیں اور اب یہ منصوبہ دبئی تا ابوظبی پیش کردیا۔
لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہائپر لوپ کے سربراہ کا کہنا تھا خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے تیز رفتار پوڈز میں مسافروں کے علاوہ مالِ تجارت بھی بھیجا جا سکے گا جو مسافروں اور تجارتی سامان الگ الگ ڈیزائن کے لیے گئے ہیں اور یہ پوڈز 1200 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافت طے کرسکتے ہیں یعنی ان کی رفتار بوئنگ طیارے 747 کی رفتار سے بھی زیادہ ہے اس طرح دبئی اور ابوظہبی کا سفر محض 12 منٹ رہ جائے گا۔
ہائپر لوپ سے دبئی تا ابوظہبی سفر صرف 12 منٹ میں
08:57 PM, 9 Mar, 2017