لاہور : اداکارہ فضاءعلی کی دھمکی کام کر گئی ، شوہر نے شوبز میں مزید کام کرنے کی اجازت دیدی ۔ اداکارہ فضاءعلی کو انکے شوہر نے بچے کی پیدائش کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے لئے کہا تھا جس پر فضاءعلی نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ وہ اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ مکمل کروانے کے بعد شوبز کی دنیا چھوڑ دیں گی تاہم بعد ازاں اداکارہ نے شوہر کو علیحدگی کی دھمکی دے ڈالی ۔ جس پر مجبوراً انکے شوہر نے مزید ایک سال شوبز میں کام کرنے کی اجازت دیدی ۔