دبئی میں نیا قانون جسکی خلاف ورزی پر 20000 درہم تک جرمانہ ہو گا

07:02 PM, 9 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق قوانین کا ایک نیا سیٹ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے صدر کی طرف سے منظوری کے بعد جمعرات کو عمل میں لایا گیا ہے۔

قوانین کے مطابق، تجارتی سرگرمیوں کے لئے غیر رجسٹرڈ ڈرون استعمال کرنے پر  2،000 سے لیکر 20،000 درہم تک جرمانہ لگ سکتا ہے۔

دیگر سرگرمیوں کے لئے غیر رجسٹرڈ ڈرونز کے استعمال پر Dh1،000 سے لیکر Dh20،000  کے درمیان جرمانہ لگے گا۔ اتھارٹی سے عدم اعتراض خط کے بغیر ڈرون کا استعمال Dh10،000 جرمانہ کا سبب بن سکتا ہے۔

قرارداد کے مطابق، دبئی میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو DCAA سے ایک لائسنس حاصل کرنے کے کی ضرورت ہے۔ لائسنس ایک سال کے لیے جاری ہو گا جو قابل تجدید بھی ہو گا۔ تجدید کے لئے درخواست کم از کم 30 دن پہلے جمع کروائے۔

مزیدخبریں