بالی ووڈ اداکارہ نے لندن فیشن ویک کے آرگنائزر سے غیر پیشہ ورانہ رویئے پر معافی مانگ لی

06:45 PM, 9 Mar, 2017

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ نے لندن فیشن ویک کے آرگنائزر سے غیر پیشہ ورانہ رویئے پر معافی مانگ لی۔ گزشتہ دنوں بہت سی معروف فلمی شخصیات لندن میں ایک فیشن شو کیلئے جمع ہوئیں، اس شو میں ڈیزائنر لبنیٰ اور عظمیٰ رفیق نے شو اسٹاپر کے طور پر بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کو ان کے شوہر کے ساتھ مدعو کیا تھا، شو میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بھی ریمپ پر واک کی۔

برطانوی ڈیزائنر شو میں برطانوی، انڈین اور پاکستانی کلچر کو مکس کرکے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں شو بالی ووڈ اداکارہ کے بغیر ہی کرنا پڑا کیونکہ وہ تمام معاملات طے پانے کے باوجود وہاں نہ پہنچیں۔

مزیدخبریں